ملک میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ مظالم ، یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوشش ،
جے این یو طالب علم نجیب کے لاپتہ ہونے اور بھوپال کے فرضی انکاونٹر پر
تشویش ظاہر کرتے ہوئے لمرا فاؤنڈیشن نے حکومت سے بھوپال انکاؤنٹر کی سپریم
کورٹ کی نگرانی میں انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہاں جامعہ نگر کے شاہین باغ اوکھلا میں لمرا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کل
منعقدہ ایک ہنگامی میٹنگ میں کئی سرکردہ افراد نے شرکت کی اور مسلمانوں کے
خلاف موجودہ حکومت کی مبینہ منفی پالیسیوں کا ذکر کرتے
ہوئے ان پر ہو نے
والے مبینہ مظالم اور ملک کی بدلتی ہوئی صورت حال پر اظہار افسوس کیا۔ فاؤنڈیشن کے صدر مولانا اقلیم رضا مصباحی نے مودی حکومت کے ڈھائی سالہ
تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے
منفی رویہ کے باوجود ہندوستانی میڈیاکے بیشتر نیوز چینلز اب بھی اس حکومت
کی مدح سرائی کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑرہے ہیں، اگر کوئی چینل سچ
گوئی و بے باکی کا مظاہرہ کرتا بھی ہے تو اس کی آواز بند کرانے کی کوشش کی
جارہی ہے جو انتہائی قابل تشویش بات ہے